جمعہ‬‮   12   ستمبر‬‮   2025
 
 

کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ نہ تھم سکا، بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ میں دو نوجوان شہید کر دیے

       
مناظر: 963 | 17 Jul 2023  

 

جموں 17جولائی(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع پونچھ میں دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔جموں میں بھارتی فوج کے ایک ترجمان لیفٹیننٹ کرنل سنیل بارتوال نے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب پونچھ سیکٹر کے علاقے میں آپریشن بہادرشروع کیا۔ترجمان نے کہا کہ آپریشن بھارتی فوج نے بھارتی پولیس کے ساتھ ملکر شروع کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ابھی تک جاری ہے۔