سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارتی فوجیوں نے ضلع بڈگام میں چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے بیروہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔
پولیس حکام نے شوپیاں کے سٹیشن ہائوس آفیسر (ایس ایچ او)غلام جیلانی بٹ کوعلاقے میں تین غیر کشمیری افراد پر حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں ریجنل پولیس ہیڈ کوارزٹر اسلام آباد کے ساتھ اٹیچ کر دیا ہے۔3 جولائی کی شام کو ضلع شوپیاں میں نامعلوم مسلح افرادنے ایک حملے میں بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے تین مزدوروں کو گولی مار کر زخمی کر دیااتھا۔