ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارشوں سے دو روز پہلے ضلع رائے گڑھ میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہوگئی، بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہیں۔ بھارتی حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے بعد 80 سے زیادہ افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا لیکن اب بھی درجنوں افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ متاثرہ علاقے میں 16 سے 17 مکانات لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئے تھے، مسلسل بارش، خراب موسم اور دشوار گزار پہاڑی راستے امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ ہیں، رائے گڑھ میں لینڈ سلائیڈنگ کا حادثہ جمعرات کو ہوا تھا۔
مہاراشٹرا میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہوگئی
مناظر: 329 | 23 Jul 2023
