واشنگٹن(نیوز ڈیسک )امریکہ نے بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں دو مسیحی خواتین کو برہنہ حالت میں پریڈپرگہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس واقعے کو سفاکانہ اور خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ متاثرین سے اپنی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ریاست کے ہندو اکثریتی قبیلے کے افراد نے مئی میں 21اور 19سال کی عمر کی دو مسیحی خواتین کی اجتماعی عصمت دری کرکے ان کی برہنہ حالت میں پریڈ کروائی تھی۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ منی پور میں تشدد کے پرامن اور جامع حل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور حکام پر زور دیتاہے کہ وہ تمام گروہوں، گھروں اور عبادت گاہوں کی حفاظت کرتے ہوئے انسانی حقوق کا احترام کریں۔
بھارت کا چہرہ دنیا بھر میں مسخ، امریکہ کامنی پور میں مسیحی خواتین کی برہنہ پریڈپراظہارتشویش
مناظر: 743 | 25 Jul 2023