بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

مودی حکومت وفات پاجانے والے کشمیریوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے

       
مناظر: 887 | 30 Jul 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) نریندر مودی کی بھارتی حکومت جموں وکشمیرپر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو چیلنج کرنے پر آزادی پسند کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور وفات پاجانے والے لوگوں کو بھی نہیں بخش رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ بات دہلی کے زیرکنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر کے دو ارکان عبدالسلام ڈگہ اور محمد شفیع ڈار کے خلاف ایک جھوٹے مقدمے میں دائر کی گئی چارج شیٹ سے ظاہر ہوتی ہے جنہیں تحریک آزادی سے وابستگی پرنشانہ بنایاگیا ہے۔ ایس آئی اے نے محمد شفیع ڈار کے خلاف سرینگر کی ایک خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی جن کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہو چکا ہے۔ اس کارروائی کا مقصددیگرکشمیریوں کو ڈرانادھمکانا ہے۔ بدنام زمانہ تحقیقاتی ایجنسی نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں 188جائیدادوں کی بھی نشاندہی کی ہے جو یا توجماعت اسلامی کے زیر استعمال ہیںیا اس کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔ ایجنسی نے کہا کہ ان جائیدادوں میں سے 58کو ضبط کیا گیا ہے۔
بھارتی حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف گوجر بکروال برادری کے سینکڑوں افراد نے جموں شہر میں ایک زبردست مظاہرہ کیا۔ قابض حکام نے مظاہرین کو توی پل بندکرنے سے روکنے کے لیے بھارتی پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی۔ تاہم مشتعل مظاہرین نے جموں خطے میں اونچی ذات کے پہاڑی قبیلے کوخصوصی قبیلے کا درجہ دینے کے بھارتی حکومت کے حالیہ اقدام کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرنے کے لیے پل پر دھرنا دیا۔
دریں اثناء کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں 10محرم الحرام کو یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ سرینگر اور مقبوضہ علاقے کے دیگر علاقوں میں لوگوں نے ماتمی جلوس نکالے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں شہدائے کربلا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی نے ثابت کیا کہ فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی تحریک وحدت اسلامی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ وقت کے یزید کو للکارنے اور آزادی کے ساتھ جینے کا حق مانگنے پر بھارتی ظلم و جبر نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کا جینا محال کر دیا ہے۔
ادھر کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو موجودہ دور کے کربلا میں تبدیل کر دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی وقت کا یزید ہے اور بھارت کشمیریوں کے لیے موجودہ دورکی یزیدی حکومت ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0