منگل‬‮   2   ستمبر‬‮   2025
 
 

بھارتی فورسز نے چھتیس گڑھ میں کئی افراد کو ہلاک کر دیا

       
مناظر: 595 | 30 Jul 2023  

 

سکما (نیوز ڈیسک )بھارتی فورسز نے شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں چار سے چھ افراد کو ہلاک کر تے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ ہلاک ہونے والے افراد نکسلی گوریلا تھے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس حکام نے صحافیوں کو بتایاکہ ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (DRG)اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی ایلیٹ کمانڈو بٹالین نے ضلع سکما کے علاقے چھوٹکیڈوال میں نکسل گوریلوں کے خلاف آپریشن کے دوران کم از کم چار سے چھ گویلوں کو ہلاک کیا۔ نکسل وادی/آدیواسی جو ایک متاثرہ کمیونٹی ہے ، بھارتی حکمرانی سے آزادی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ نکسلی بھارتی فورسز کے ہاتھوں قتل ہونے والے اپنے ساتھیوں کی یاد میں28جولائی سے 3اگست تک”ہفتہ شہدائ”مناتے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں خاص طور پر بستر ڈویژن کے سات اضلاع یعنی دنتے واڑہ، بیجاپور، بستر، نارائن پور، کونڈاگائوں، سکما اور کانکیر میں بھاری تعداد میں بھارتی فورسز کو تعینات کیا گیاہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0