جمعہ‬‮   31   اکتوبر‬‮   2025
 
 

مدھیہ پردیش میں ہندوغنڈوں کا مسلم خاتون پر تشدد

       
مناظر: 255 | 31 Jul 2023  

 

بھوپال (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو غنڈوں نے ایک مسلمان خاتون کو بہیمانہ سلوک اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
مسلم فزیو تھراپسٹ زرین خان سکوٹر پرسوار کام پر جارہی تھی کہ ہندو غنڈوں نے اسے روکا اور موٹر سائیکل کی چابی نکال لی۔ غنڈوں نے خاتون کو انتہائی توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنا یا۔ ہتیش اور دیگر غنڈوں نے خاتون کے ایک جاننے والے توفیق خان کو بھی مار پیٹ کا نشانہ بنایا جس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تھی ۔ توفیق واقعے کے وقت علاقے سے گزر رہا تھا اور غنڈوں کو خاتون کے ساتھ بہیمانہ سلوک روا رکھنے سے منع کیا تھا