جمعرات‬‮   2   جنوری‬‮   2025
 
 

’ایسا ہندوستان بنادے یا اللہ‘: مسجد حملے میں شہید نائب امام کی ویڈیو سامنے آگئی

       
مناظر: 783 | 3 Aug 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد کی ریلی کےدوران جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد انتہا پسندوں نے الزام مسلمانوں پر لگاکر قتل و غارت کا نیا سلسلہ شروع کردیا۔ نوح کےقریبی اضلاع فریدآباد، پلوال،گروگرام میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔گروگرام میں گزشتہ روز مسجد میں آگ لگا کر نائب امام کو قتل کر دیا گیا تھا۔ ہریانہ فسادات میں 6 افراد ہلاک، 116گرفتار اور 26 ایف آئی آردرج کی جاچکی ہیں، ضلع نوح میں آج بھی تعلیمی ادارے بند ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ گروگرام میں شر پسندوں کے مسجد پر حملے میں شہید نائب امام کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ نائب امام کی ایک پرانی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں وہ دعا مانگ رہے ہیں، کہ “ہندو مسلم بیٹھ کر کھائیں اِک تھالی میں، ایسا ہندوستان بنادے یا اللہ۔”

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0