پیر‬‮   1   ستمبر‬‮   2025
 
 

منی پور: تشدد ، جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ بدستور جاری ، دو مکان نذر آتش

       
مناظر: 677 | 3 Aug 2023  

 

امپھال 03 اگست (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست منی پور میں تشدد ، جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایک تازہ واقعے میں نامعلوم افراد نے دو مکانات کو آگ لگا دی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لانگول کے علاقے میں واقع یہ مکات خالی تھے ، فسادات کی وجہ سے گھروں کے مکین انہیں چھوڑ چکے تھے۔ ایک افسر نے بتایا کہ فائر ٹینڈرز نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ منی پور 3مئی سے بدترین تشدد کی لپیٹ میں ہے۔ میتی (ہندو ) قبیلے کے لوگو ں نے کوکی(عیسائی) قبیلے کے سینکڑوں گرجا گھر مسمار اور نذر آتش کر دیے ہیں۔ میتی برادری کے افراد کی طرف سے دو کوکی (عیسائی ) خواتین کو برہنہ کر کے گاؤں کی سڑکوں پر گھمانے کی ایک شرمناک ویڈیو بھی حال ہی میں منظر عام پر آئی تھی جو عالمی سطح پر بھارت کیلئے انتہائی شرمندگی کا باعث بنی ہے ۔تشدد کے واقعات میں ا ب تک دیڑھ سو سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہزاروں افراد بے گھر ہوئے ہیں جنیں مختلف ریلیف کیمپوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0