پیر‬‮   1   ستمبر‬‮   2025
 
 

کیرالہ:آشرم میں مقیم امریکی خاتون کی اجتماعی عصمت دری

       
مناظر: 290 | 3 Aug 2023  

 

نئی دلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک امریکی خاتون کی اجتماعی عصمت دری کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے علاقے کولم میں دو افرادایک آشرم میں مقیم 44سالہ امریکی خاتون کو بے ہوش کر کے اجتماعی عصمت دری کرتے رہے ۔ پولیس کے مطابق متاثرہ امریکی خاتون کولم کے ایک آشرم میں مقیم تھی۔دو افراد خاتون کو بے ہوش کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں اس سے کئی بار زیادتی کی گئی۔ پولیس نے اس سلسلے میں کروناگپلی پولیس اسٹیشن میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور دونوں ملزمان کی گرفتاری کا بھی دعویٰ کیا ہے ۔ متاثرہ امریکی خاتون 22جولائی کو کیرالہ آئی تھی۔پی ٹی آئی نیوز کے مطابق 31جولائی کو خاتون آشرم کے قریب ساحل سمندر پر اکیلی بیٹھی تھی۔ جب دونوں ملزم اس کے پاس آئے اور اسے سگریٹ پیش کی ۔تاہم امریکی خاتون نے سگریٹ پینے سے انکار کر دیا۔خاتون سے بات چیت کے دوران انہوں نے اسے ساتھ چلنے کیلئے کہا اور مشروب پینے کی پیشکش کی ،جس میں نشہ آور چیز ملائی گئی تھی ۔مشروب پینے سے خاتون بے ہو ش وہ گئی ۔ملزمان متاثرہ کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر قریب ایک ویران گھر میں لے گئے جہاں اسے بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ہوش میں آنے کے بعد، وہ گزشتہ شب پولیس اسٹیشن گئی اور اپنی شکایت درج کرائی۔
واضح رہے کہ بھارت میں حالیہ دنوں میں غیر ملکی سیاح خواتین کی عصمت دری اوران سے بدسلوکی کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0