ہفتہ‬‮   21   دسمبر‬‮   2024
 
 

ہریانہ : فسادات جاری ،2مساجد نذرآتش،مزید2ہلاک

       
مناظر: 495 | 4 Aug 2023  

 

گروگرام( مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست ہریانہ میں مسلم کش فسادات تیسرے روز بھی جاری رہے ،دہلی کے نواحی شہر گروگرام میں تین مقامات سوہنا بائی پاس،پٹوڈی چوک ،بسائی روڈ اور ریواڑی کے علاقوں میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی املاک کو نشانہ بنایا۔بدھ کی سہ پہر انتہا پسندوں نے نوح شہر کے نواحی گائوں تورو میں دو مساجد کو نذرآتش کردیا۔
ان فسادات میں مزید 2افرادہلاک ہوگئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 7ہوگئی ۔حکام نے گروگرام ،نوح ،فرید آباد،اورمیوات میں موبائل سروس جمعہ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیاہے ۔ادھر نوح سے ملحقہ راجستھان کے چار اضلاع میں کشیدگی پھیلنے کے بعد موبائل سروس معطل کردی گئی ۔گروگرام میں ہندو بلوائیوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونیوالے امام سعدانور کوبہار میں سپردخاک کردیاگیا۔ امام سعد انور کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جس میں انہیں ایک دعائیہ نظم پڑھتے سنا جا سکتا ہے ۔‘ظالم ہوں انسان بنا دے یا اللہ،گھر کی مرے دیوار ہٹا دے یا اللہ،ہندو مسلم بیٹھ کے کھائیں تھالی میں،ایسا ہندوستان بنا دے یا اللہ، ایسا ہندوستان بنا دے یا اللہ۔دوسری جانب انتہا پسند ہندو تنظیموں نے دہلی اور دیگر شہروں میں مظاہرے کیے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0