اتوار‬‮   8   ستمبر‬‮   2024
 
 

ہریانہ کے ضلع نوح میں دو مساجد پر پٹرول بم حملے

       
مناظر: 322 | 4 Aug 2023  

 

گروگرام (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں جاری پرتشددجھڑپوں اور کشیدہ صورتحال کے دوان بدھ کی شب دو مساجد پر پٹرول بم سے حملے کئے گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع نوح کے علاقے تاوڈو میں موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے دو مساجد پر پٹرول بم پھینکے ہیں۔ پولیس کے مطابق بدھ کی شب وجے چوک اور پولیس اسٹیشن کے قریب واقع مساجد پر موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے پٹرول بم پھینکے۔ دونوں واقعات کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہو اہے ۔تاہم مساجد کو نقصان پہنچا ہے ۔پولیس نے مزید بتایا کہ حملے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کو مساجد کی طرف روانہ کر دیا گیا اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس کے مطابق ضلع پلول کے مینار گیٹ بازار میں چوڑیوں کی ایک دکان کو بھی نذر آتش کیاگیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0