جمعرات‬‮   28   اگست‬‮   2025
 
 

بھارت: اتراکھنڈ میں بارشوں سے حادثات میں 9 افراد ہلاک

       
مناظر: 820 | 11 Aug 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں مون سون بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مون سون بارشوں نے ملک کے مختلف حصوں میں تباہی مچائی ہوئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست اتراکھنڈ میں بارش سے مختلف حادثات رونما ہوا جس میں 9 افراد ہلاک اور بعض زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیدر ناتھ یاترا کے بیس کیمپ گوری کنڈ میں مسلسل بارش سے بدھ کی صبح لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس میں بہن بھائی ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا۔ گوری کنڈ گاؤں میں ہیلی پیڈ کے قریب جھونپڑی پر ایک پہاڑی سے مٹی کا تودہ آگر جس کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد مٹی تلے دب گئے جس میں خاتون سمیت ایک بچی بچ گئی جب کہ 2 بہنیں ہلاک ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز گوری کھنڈ سے آدھے کلو میٹر دور بھی لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی جس میں 3 افراد ہلاک اور 20 افراد لاپتا ہوگئے جب کہ ٹریفک حادثات میں بھی 5 افراد ہلاک ہوئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0