بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

14اگست کو یوم آزادی ، 15اگست پر یوم سیاہ منانے سے روکنے کیلئے بھارتی فوج کی بھاری نفری مقبوضہ کشمیر میں تعینات

       
مناظر: 976 | 12 Aug 2023  

 

جموں (نیوز ڈیسک ) کشمیر یوں کو 14کوپاکستان کے یوم آزادی اور 15اگست کو بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ منانے سے روکنے کے لئےبھارتی افواج کی اضافی نفری کشمیر بھیج دی گئی ہے ،سری نگر اور جموں کو فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔کشمیریوں نے پاکستان کا یوم آزادی منانے اور 15اگست کو یوم سیاہ منانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔نام نہاد بھارتی یوم آزادی کے سلسلے میں حفاظتی اقدامات کے نام پر محاصرے اور تلاشی کارروائی جاری ہے۔ ادھر۔شیر کشمیراسٹیڈیم سرینگر اور مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں 15 اگست کو نام نہاد بھارتی یوم آزادی کی تقریبات ہوں گی۔ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ سرینگر میں فضائی نگرانی کیلئے ڈرون استعمال کیے جارہے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر کی سابق حکمران جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی پی )نے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے کی بحالی کے لئے کشمیریوں کو متحد ہو کر لڑائی لڑنا ہوگی۔، آرٹیکل 370 کی منسوخی اور سپریم کورٹ میں جاری کارروائی پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ڈی پی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محبوب بیگ نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو جو کچھ ہوا وہ نہ صرف غیر آئینی تھا بلکہ طریقہ کار بھی غلط تھا،ایسا کرنے کیلئے اپنایا گیا راستہ غیر قانونی تھا۔دوسری جانب لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف جمعہ کو ممتاز کشمیری رہنما شہید عظیمت شیخ عبدالعزیز کی 15ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ شہید عظیمت شیخ عبدالعزیز کی برسی کے سلسلے میں آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں خصوصی تقریبات ہوئیں جس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شہدائے کشمیر کا مشن جاری رہے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0