جھاڑ کھنڈ(نیوز ڈیسک ) نکسل باغیوں کا حملہ پیرا ملٹری فورس کا اہلکار ہلاک
نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ)بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں نکسل باغیوں کے حملے میں پیرا ملٹری فورس کا ایک جوان ہلاک، ایک زخمی ہو گیا۔ مقامی پولیس چیف کے مطابق نکسل باغیوں نے حملہ ضلع مغربی سنگھ بھوم کی ایک چوکی پر کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شدید زخمی ہوئے ، انہیں ہیلی کاپٹر پر ریاستی دارالحکومت رانچی کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک جوان دم توڑ گیا۔