بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

آئین اور بھائی چارے کے تحفظ کیلئےمودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنا ضروری ہے:ملکارجن کھڑگے

       
مناظر: 757 | 15 Aug 2023  

 

نئی دلی(نیوز ڈیسک )بھارت میں کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے عوام پر ملک میں آئین کو بچانے اور مودی حکومت کی نفرت کی سیاست کے خلاف متحد ہونے پر زوردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملکارجن کھڑگے نے چھتیس گڑھ میں منعقد ہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی حکومت ملک میں آئینی اداروں کو کس طرح کمزور کر رہی ہے یہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس آئین کو بچانے اورلوگوں کے درمیان بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی 26سیاسی پارٹیوں کے انڈیا اتحاد کارواں ماہ ممبئی میں دوبارہ اجلاس ہو رہا ہے، جس میں مودی حکومت کے خلاف آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پرغور کیاجائے گا۔ کانگریس کے صدر نے مزید کہاکہ ملک میں آئین اور بھائی چارے کے تحفظ کے لیے مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ رواں سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ریاست میں بی جے پی کو بدترین شکست ہو گی اور کانگریس پارٹی یہاں بھی برسر اقتدار آئے گی ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0