جمعرات‬‮   28   اگست‬‮   2025
 
 

منی پور کی وجہ سے بھارت دنیا کے سامنے اپنی ساکھ کھو رہا ہے، ششی تھرور

       
مناظر: 690 | 17 Aug 2023  

 

نئی دلی(نیوز ڈیسک) انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا ہے کہ منی پور میں جو کچھ ہو رہا ہے اسکی وجہ سے بھارت دنیا کے سامنے اپنی ساکھ کھو رہا ہے۔ ششی تھرور نے کہا کہ ایک طرف بھارت میں گروپ20کانفرنسز منعقد ہو رہی ہیں جبکہ دوسری منی پور ہمارے لیے شرمندگی کا باعث بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بھارتی حالات پر نظر بند رکھنے والے لوگ کہتے ہوں گے کہ یہاں پہلے انسانیت اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے لہذا میںوزیر اعظم سے درخواست کروں گا کہ وہ کم از کم ہماری عالمی ساکھ کو بچانے کے لیے کچھ اقدام کریں۔
کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ جب مئی میں شمال مشرقی ریاست منی پور میں تشدد شروع ہوا تو انہوں نے وہاں صدر راج نافذ کرنے کی تجویز دی تھی کیونکہ ا س طرح، فوج اور گورنر بغیر کسی سیاسی بکواس کے امن و امان برقرار رکھنے کے فیصلے لے سکتے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0