بدھ‬‮   11   ستمبر‬‮   2024
 
 

راہزن

       
مناظر: 714 | 5 Dec 2022  

عابد ہاشمی 

حصہ اول

پونچھ ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں، وفاق کی طرف سے سکیورٹی بھی دے دی گئی ہے ، یہی وجہ ہے کہ سکیورٹی ملنے کے بعد لنڈے کے ارسطومارکیٹ سے غائب ہوگئے ہیں جوچنددن قبل ٹاں ٹاںکرنے میں مصروف تھے ۔ ان کی تحریک آزادی خطرے سے دوچارہوگئی تھی ۔ تشویش کی بات یہ ہے جس پرکوئی توجہ دینے کوتیارنہیں ،یہاں ایک طبقہ ایسابھی یہاں موجودہے جوخودکوملک کاوفادار کہتے نہیں تھکتالیکن ان کے اندرایک ”کیڑا”موجودہے جوکسی بھی موقع پرباہرنکل آتاہے ۔یہ لوگ موقعے کی مناسبت سے عوام کے ذہن گندے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ الحاق کی شق پرٹک کانشان بھی لگاتے ہیںاورموقع کی مناسبت سے چھری بھی گھونپتے ہیں۔ یہ کون لوگ ہیں ، ان کوعرف عام میں منافق کہاجاتاہے ،یہی لوگ اپنے مفادات کی خاطراقتدارکیلئے لیٹ بھی جاتے ہیں اوردوسری جانب جس پلیٹ میں کھاتے ہیں ، اس کوچھیدکرکے نکلتے ہیں۔ سکیورٹی مل جانے کے بعداب یہ غائب ہوگئے ہیںکیونکہ عوام توجانتے تھے کہ سکیورٹی نہ ملنے کی وجہ کیاہے ۔ریاستی لوگ ایسے راہزن راہنماراہبروں کوپہچانیں جوزہریلے ناگ ہیں،عوام کانام استعمال کرکے اپنی ذات سنوارنے سدھارنے موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اورساتھ ساتھ قومی اقداروملی یکجہتی کوکھوکھلاکرنے میں مصروف ہیں۔یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے عوام کی حالت بدلنے کے راستے میں رکاوٹیں ڈالیں اوراب یہ اپنے کھیسے بھرنے کیلئے ملکی وقارکودائوپرلگانے کاہرہربہ استعمال کرتے ہیں۔عوام ان پرنظررکھیں ورنہ چندٹکوں کی خاطرایساکھیل بھی کھیل سکتے ہیںکہ عوام کوبیچ کرخودپتلی گلی سے نکل جائیںگے۔(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0