بدھ‬‮   11   ستمبر‬‮   2024
 
 

دولت کی لالچ میں بیٹے نے بھارتی اداکارہ وینا کپور کو قتل کر کے لاش دریا میں بہا دی

       
مناظر: 266 | 11 Dec 2022  

مبئی(نیوزڈیسک) جائیداد تنازعہ پر بھارتی ٹی وی کی سینئر اداکارہ وینا کپور کو بیٹے نے قتل کر کے لاش دریا میں بہا دی،بیٹے اور ملازم نے اعترافِ جرم کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 74 سالہ وینا کپور کو ان کے بیٹے سچن کپور نے سر میں بیس بال کے بیٹ مار کر قتل کیا اور ان کی لاش دریا میں پھینک دی۔ پولیس کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی کے سکیورٹی سپروائرز نے پولیس کو اطلاع دی کہ سوسائٹی کی ایک عمر رسیدہ خاتون غائب ہوگئی ہیں جس پر پولیس نے فوری تحقیقات شروع کرکے مقتولہ کی موبائل لوکیشن ٹریس کی اور بلڈنگ کے قریب ہی دریا کے کنارے ان کی لاش برآمد کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے ہی دن پولیس نے مقتولہ کے بیٹے اور ملازم کو تفتیش کیلئے تھانے طلب کیا تو انہوں نے اعترافِ جرم کر لیا جس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور بیٹے سچن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0