\
پیر‬‮   8   دسمبر‬‮   2025
 
 

کالی کھانسی کیلئے انجیکشن کے بغیر دی جانے والی ویکسین تیار

       
مناظر: 380 | 14 Nov 2025  

سائنس دانوں نے کالی کھانسی کے علاج کے لیے ایک ویکسین تیار کی جس کے لیے انجیکشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تیار کردہ نئی ویکسین کو ناک کے ذریعے جسم میں داخل کیا جا سکے گا۔

ٹرینیٹی کالج لندن کے محققین کی ٹیم نے ناک کے ذریعے جسم میں داخل کرنے والی ایک ویکسین تیار کی ہے جو نہ صرف شدید بیمار سے بچاتی ہے بلکہ بیکٹیریا کی منتقلی کو بھی کم کرتی ہے۔

کالی کھانسی کی موجودہ ویکسینز اگرچہ زندگی تو بچا لیتی ہیں لیکن ان کی کچھ حدود ہیں۔ یہ ویکسینز بچوں کو شدید بیماری سے تو بچالیتی ہیں لیکن ان کے گلے اور ناک میں بیکٹیریا کے پنپنے کو روکنے میں ناکام رہتی ہیں جس سے بیماری کے پھیلنے کا خطرہ رہتا ہے۔

لیکن نئی ویکسین انفیکشن کی جگہ پر براہ راست مدافعت اور مضبوط حفاظت فراہم کرتی ہے۔

تحقیق کے نتائج جرنل نیچر مائیکروبائیولوجی میں شائع ہوئے جوکہ عالمی سطح پر فوری طور پر مطلوب ویکسینیشن کے نئے طریقے کی جانب توجہ دلاتے ہیں۔