\
اتوار‬‮   21   دسمبر‬‮   2025
 
 

چکنائی سے بھرپور پنیر کس خطرناک بیماری سے بچا سکتا ہے؟

       
مناظر: 775 | 21 Dec 2025  

ایک نئی تحقیق میں چکنائی سے بھرپور پنیر ڈیمینشیا کے خطرات کو کم کر سکتا ہے۔

جرنل نیورولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جنہوں نے روزانہ 50 گرام یا اس سے زیادہ چکنائی سے بھرپور پنیر کھایا تھا ان کے ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے امکانات 15 گرام پنیر کھانے والے افراد سے 13 فی صد کم تھے۔

تحقیق کے مطابق چیڈر، بری اور گوڈا پنیر (جن میں 20 فی صد سے زیادہ چکنائی ہوتی ہے) کی دو پھانکیں کھانا فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

بالکل اس ہی طرح وہ افراد جو روزانہ 20 گرام یا اس سے زیادہ مقدار میں چکنائی سے بھرپور کریم کھاتے تھے ان کے کریم نہ کھانے والوں کے مقابلے میں ڈیمینشیا کے خطرات 16 فی صد کم تھے۔

البتہ کم چکنائی والی ڈیری مصنوعات کے ساتھ ایسا کوئی تعلق نہیں دیکھا گیا۔

مطالعے میں سوئیڈن کے 27 ہزار 670 افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا جن کی اوسط عمر تحقیق کے شروع میں 58 برس تھی۔