\
بدھ‬‮   31   دسمبر‬‮   2025
 
 

ایچ آر ٹی ڈیمینشیا کے امکانات کو کم یا زیادہ نہیں کرتی: تحقیق

       
مناظر: 428 | 29 Dec 2025  

ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے بتایا ہے کہ ہارمون ری پلیسمنٹ تھراپی (ایچ آر ٹی) ڈیمینشیا کے امکانات کو کم یا زیادہ نہیں کرتی۔

اس حوالے سے کیے جانے والے ایک تجزیے میں معلوم ہوا ہے کہ مینوپازل خواتین (وہ خواتین جن کا حیض رک جائے) کے زیرِ استعمال ادویات اور بیماری کے خطرات سے متعلق کوئی شواہد نہیں پائے گئے۔

ریویو میں برطانیہ، آئرلینڈ، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا اور چین کے محققین کی ایک ٹیم نے 10 مطالعوں کا جائزہ لیا جن میں 10 لاکھ سے زائد خواتین شامل تھیں۔

سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ ادویات کو اس کے نفع اور نقصان کی بنا پر تجویز کیا جانا چاہیے، ڈیمینشیا کے بچاؤ کے لیے نہیں۔

ماہرین پُر امید ہیں کہ تجزیے سے حاصل ہونے والے نتائج عالمی ادارہ صحت کو بیماری کے علاج سے متعلق ہدایات میں مدد دیں گے۔