\
بدھ‬‮   11   فروری‬‮   2026
 
 

اگر یہ علامات ظاہر ہوں تو وٹامن ڈی لینا فوراً ترک کردیں

       
مناظر: 908 | 26 Jan 2026  

وٹامن ڈی ہڈیوں اور دیگر جسمانی نظامات کیلئے انتہائی ضروری ہے اور اس کی کمی انسانی صحت کو شدید متاثر کرسکتی ہے لیکن کچھ علامات ایسی ہیں جس میں وٹامن ڈٰی لینا خطرناک ہوجاتا ہے۔

ذیل میں ایسی علامات درج کی جارہی ہیں:

1) متلی، الٹی یا بھوک کا ختم ہو جانا

2) بہت زیادہ پیاس لگنا اور بار بار پیشاب آنا

3) چکر آنا، کمزوری یا تھکن

4) سر درد یا الجھن / کنفیوژن

5) قبض

6) دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونا

7) ہڈیوں یا پٹھوں میں درد

8) خون میں کیلشیم کا بڑھ جانا (Hypercalcemia)، جو گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے

اصل میں وٹامن ڈی چکنائی میں حل ہونے والا وٹامن ہے، یعنی جسم میں جمع ہو سکتا ہے۔
بغیر ٹیسٹ کے یا زیادہ ڈوز (مثلاً 50,000 IU بار بار) لینے سے خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اگر یہ مذکورہ بالا علامات ظاہر ہوں تو وٹامن ڈی لینا فوراً بند کردیں اور ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

علاوہ ازیں بلڈ ٹیسٹ (25-OH Vitamin D, Calcium) کروائیں اور مستقبل میں صرف ڈاکٹر کے مشورے سے درست خوراک لیں۔