جمعہ‬‮   19   ستمبر‬‮   2025
 
 

طیارے میں سیٹ پر ہی خود کیلئے کھانا تیار کرنے والی خاتون مسافر وائرل

       
مناظر: 811 | 10 Sep 2025  

ایک خاتون طیارے میں اپنی سیٹ پر بیٹھے ہوئے خود اپنے لیے کھانا تیار کرنے کی وجہ سے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہیں۔

کیٹی بروکس نامی ایک فوڈ انفلوئنسر نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا گیا کہ وہ ایک جہاز کی نشست پر کھڑی ہوکر اٹلی کا مشہور پاستا بناتی ہیں: آٹے میں پانی ملا کر گوندھتی ہیں، گولیاں بناتی ہیں اور کھانا تیار کرتی ہیں اور یہ سب کچھ فلائٹ کے دوران۔

خاتون نے اس انداز کو نخرے دکھانے والے مسافروں کیلئے بہترین حل قرار دیا ہے کیونکہ ہوائی جہاز کا کھانا اکثر کسی کو پسند نہیں آتا۔ ویڈیو نے لوگوں میں دلچسپی اور حیرت دونوں پیدا کی ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں کیٹی نے اپنے سیٹ کی میز پر ٹونا سلاد تیار کی۔ ویڈیو نے لوگوں کو ششدر کر دیا۔ کچھ نے اسے مذاق میں جرم تک قرار دیا۔

کچھ لوگوں نے مزاحیہ انداز میں اس پر تبصرہ کیا اور کہا کہ ٹونا سلاد طیارے میں لے جانا تکنیکی طور پر اجازت یافتہ ہے۔ بعض لوگ حیران رہ گئے کہ ہوائی جہاز کی ایک عام سیٹ پر بیٹھ کر کھانا تیار کرنے کا یہ فعل کیسے ممکن ہوا؟