جمعہ‬‮   19   ستمبر‬‮   2025
 
 

ہنگری کی خاتون نے اسکیٹس کے ساتھ رسی کود کر سب کو حیران کردیا

       
مناظر: 464 | 12 Sep 2025  

یورپی ملک ہنگری سے تعلق رکھنے والی آئس اسکیٹنگ چیمپئن نے اسکیٹس کے ساتھ رسی کود کر گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

ہنگری کی جونیئر اور سینئر نیشنل چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والی ایزٹر زومبیٹھلی نے امریکی ریاست آئیڈاہو کے شہر سن ویلی میں موجود آئس رنک میں ایک منٹ میں 136 بار رسی پھلانگنے کا کارنامہ سرانجام دیا۔

خاتون اسکیٹر نے اپنی کوشش میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے طے کیے گئے 45 کے ہدف کو باآسانی پیچھے چھوڑتے ہوئے آئس اسکیٹس پہن کر ایک منٹ میں سب سے زیادہ رسی کودنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ دیگر آئس اسکیٹرز اور پرفارمرز کو بڑے خواب دیکھنے کا حوصلہ دینا چاہتی ہیں اور دکھانا چاہتی ہیں کہ اگر آپ میں ہمت ہو تو ہر چیز ممکن ہے۔