جمعہ‬‮   19   ستمبر‬‮   2025
 
 

’آنکھ کے اندر دانت‘ لگوانے سے شہری کی بینائی واپس آگئی

       
مناظر: 717 | 16 Sep 2025  

حال ہی میں ایک کینیڈین شہری کے ساتھ حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے۔ 34 سالہ برینٹ چیپمین نامی ایک 34 سالہ باشندے کی بینائی ’آنکھ میں دانت‘ کی سرجری کے ذریعے واپس آگئی۔

برینٹ چیپمین نے 13 سال کی عمر میں بینائی کھو دی تھی جب انہوں نے Ibuprofen دوا استعمال کی۔ وہ تقریباً 20 سال یا اس سے زائد عرصے تک نابینا رہے اور اس دوران مختلف طریقے آزما گئے مگر اثر نہیں ہوا۔

بعد ازاں وینکوور، کینیڈا میں ڈاکٹر گریگ ملونی نے ان کی osteo-odonto-keratoprosthesis کے نام سے جانے جانی والی پیچیدہ سرجری کی۔

یہ سرجری دو اہم مراحل پر مشتمل ہے۔ دانت مع لینز کا یہ جوڑ پہلے گال کے اندر رکھا گیا تاکہ وہاں ٹشو بن سکے جو بعد میں آنکھ کے سامنے بننے والی سطح کی جگہ لے سکے۔ آخر میں اسے آنکھ میں نصب کیا گیا جہاں اس سے روشنی آنکھ کی اندرونی حصوں تک پہنچ سکے۔

سرجری کے بعد برینٹ نے بتدریج بینائی حاصل کی اور رپورٹس کہتی ہیں کہ ان کی نظر تقریباً 20/30 سے 20/40 تک ہو گئی ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ اب ہاتھ کی حرکت سامنے دیکھ سکتے ہیں اور جزوی بصارت حاصل ہوگئی ہے۔