جاپان میں ایک شہری نے چوپایوں کی طرح کم وقت میں 100 میٹر بھاگ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
22 سالہ ریوسی یونی نے 14.55 سیکنڈ میں چوپایوں کی طرح 100 میٹر کا فاصلہ طے کر کے یہ ریکارڈ امریکا کے کولن مک کلور سے حاصل کیا۔ انہوں نے 2022 میں یہ ریکارڈ 15.66 سیکنڈ میں قائم کیا تھا۔
ریوسی یونی کا کہنا تھا کہ وہ مڈل اسکول سے ہی چوپایوں کی طرح دوڑ رہے ہیں۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے استاد کا کہنا تھا کہ جانور چاروں پیروں پر تیزی سے دوڑ سکتے ہیں۔ اس بات نے انہوں نے سوچا کہ وہ چوپایوں کی طرح دوڑنے والے سب سے انسان ہو سکتے ہیں۔
