\
جمعہ‬‮   7   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

چین میں کٹے ہوئے ناخنوں کو بیچنے کا رواج آخر کیوں عام ہوتا جارہا ہے؟

       
مناظر: 341 | 29 Sep 2025  

چینی شہریوں میں اپنے کٹے ہوئے ناخن بیچنا معمول بنتا جارہا ہے اور باقاعدہ اس کے بدلے میں قیمت بھی دی جارہی ہے۔

تاہم حیران ہونے کی بات نہیں ہے، یہ معاملہ کچھ مخصوص کلچرل اور روایتی طب سے جڑا ہوا ہے۔ ذیل میں اس کی تفصیلات دی گئی ہیں۔

یہ ٹرینڈ شمالی چین کے ہوبی صوبے میں شروع ہوا ہے۔ شہری اپنے ناخن جمع کرتے ہیں اور اور انہیں TCM (روایتی چینی طب) کے اجزاء کے طور پر بیچ رہے ہیں۔

کٹے ناخنوں کی قیمت تقریباً 150 یوان فی کلوگرام ہے۔ ناخنوں کو چینی طب میں “Jin tui” کہتے ہیں۔ ان کا استعمال “گرمی اور زہریلے مادوں” کو کم کرنے، زخموں کو بھرنے اور بعض دیگر روایتی علاج میں کیا جاتا رہا ہے۔

پرانے طبی رواج جیسا کہ ٹینگ ڈائنیسٹی کے ڈاکٹر سن سماؤ کی کتاب Qianjin Yaofang، میں ناخن سے متعلق نسخے درج ہیں، مثلاً بچے کے پیٹ پھول جانے پر ناخن جلا کر چھاتی پر لگائے جاتے تھے اور دودھ کے ساتھ دیا جاتا تھا۔

تاہم اس کے باوجود بعض لوگ کہتے ہیں کہ ان اجزا سے کوئی نقصان بھی ہو سکتا ہے اگر صفائی نہ کی جائے۔