\
بدھ‬‮   24   دسمبر‬‮   2025
 
 

امریکا: اہلیہ کی سالگرہ پر شوہر کی قسمت کھل گئی، ہزاروں ڈالر کی لاٹری جیت لی

       
مناظر: 827 | 29 Nov 2025  

امریکا میں ایک شخص پر اس کی بیوی کی سالگرہ کے موقع پرقسمت مہربان ہوگئی۔

امریکی ریاست جورجیا سے تعلق رکھنے والے پریسٹن فُوکوا نے اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر 10 ہزار ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پریسٹن نے جارجیا لاٹری حکام کو بتایا کہ وہ اپنی بیوی کی سالگرہ کے موقع پر چھٹی پر تھے اور گینزویل کی ایک دکان پر رکے اور جارجیا ملینئر اسکریچ آف ٹکٹ خریدا۔ جیسے ہی انہوں نے ٹکٹ پر انعام دیکھا، انہوں نے فوراً اپنی اہلیہ کو فون کیا۔

پریسٹن نے کہا کہ جب انہوں نے 10 ہزار ڈالر کا انعام دیکھا، تو اپنی اہلیہ کو بتایا مگر وہ یقین نہیں کر پائی۔انہیں تب تک یقین نہیں آیا جب تک انہوں نے اپنی اہلیہ کو جارجیا لاٹری آفس میں جا کر انعام کے چیک کی تصویر نہیں بھیج دی۔

پریسٹن نے کہا کہ وہ اپنے انعام درست استعمال کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0