\
بدھ‬‮   24   دسمبر‬‮   2025
 
 

چار صدی پرانے اسپین کے سکے نے نیلامی میں یورپ کا ریکارڈ توڑ دیا

       
مناظر: 946 | 1 Dec 2025  

سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ نیلامی نے سکہ سازی اور تاریخی نوادرات کے شوقین افراد کے لیے ایک نئی سنسنی پیدا کر دی۔

اسپین کے بادشاہ فلیپ سوم کے دور میں 1609 میں ڈھالا گیا نایاب سنہری سکہ یورپ کی نیلامی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 28 لاکھ 17 ہزار 500 سوئس فرانک (3.49 ملین ڈالر) میں فروخت ہوگیا۔

یہ منفرد سکہ جس کا وزن حیران کن طور پر 339 گرام ہے، اسپین کے شہر سیگوویا میں اس سونے سے تیار کیا گیا تھا جو ہسپانوی فاتحین نئی دنیا یعنی امریکا سے لائے تھے۔

سینٹین کہلایا جانے والا یہ سکہ اُس دور میں شاہی طاقت اور دولت کی شان دکھانے کے لیے خصوصی طور پر بنایا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق اس کی مالیت اس زمانے میں کئی برسوں کی تنخواہوں کے برابر سمجھی جاتی تھی۔

یہ نادر سکہ کئی صدیوں تک گم رہا اور 1950 کے آس پاس امریکا سے دوبارہ منظر عام پر آیا جہاں اسے ایک نیویارک کے جمع کار نے خریدا۔

بعد ازاں یہ مختلف کلیکٹرز کے ہاتھوں منتقل ہوتا رہا مگر اس کے موجودہ خریدار کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔

نیلام گھر کے بانی الین بیرون کے مطابق یہ سکہ دراصل شاہی تحفہ تھا جو بادشاہ صرف حکمرانوں کو پیش کرتے تھے اور نیا خریدار بھی کسی حد تک بادشاہ جیسا مقام حاصل کرے گا کیونکہ یہ سکہ بادشاہوں کا تحفہ تھا۔

اس تاریخی سکے نے 195 لاکھ فرانک میں فروخت ہونے والے ہبسبرگ حکمران فرڈینینڈ سوم کے 100 ڈکیٹ کے پچھلے یورپی ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

دنیا بھر سے خریدار اسے ٹرافی اثاثہ کے طور پر حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے تھے، جس نے اس نیلامی کو مزید دلچسپ بنا دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0