\
بدھ‬‮   24   دسمبر‬‮   2025
 
 

دنیا کا سب سے تیز رفتار گارڈن شیڈ

       
مناظر: 387 | 7 Dec 2025  

گاڑیوں کے شوقین برطانوی شخص نے تیز ترین گارڈن شیڈ بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

61 سالہ برائن کیڈ نے بتایا کہ انہوں نے ٹی وی سیریز ریکارڈ بریکر کو دیکھ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ ہمیشہ سے ریکارڈ بنانے کا خیال رکھتے تھے۔ وہ سوچتے تھے کہ وہ کیا کر سکتے ہیں۔ وہ ایک بلڈر ہیں اور انہیں گاڑیوں کا بھی شوق ہے لہٰذا انہوں نے دونوں کو ایک ساتھ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ان کے موٹر لگے گارڈن نے ٹریک پر 123.43 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ برطانیہ کے کیون نِکس نے 2019 میں بنایا تھا۔

ریکارڈ کی آفیشل کوشش یارک میں الونگٹن ایئر فیلڈ میں کی گئی اور اس کی رفتار کی پیمائش اسٹریٹ لائنرز موٹر اسپورٹس نے کی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0