منگل‬‮   17   ستمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر،سڑک حادثات میں خاتون جاں بحق، 15افراد زخمی

       
مناظر: 622 | 7 Dec 2022  

جموں (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سڑک کے دو الگ الگ حادثات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ پندرہ دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع راجوری کے علاقے مندر گالا میں ایک گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک 50سالہ خاتون رضیہ بیگم جاں بحق جبکہ 8 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت نگینہ بیگم، سلیمہ بیگم، محمد شکیل، محمد تاج، محمد فاروق اور تین بچوں علیزہ، فرحان فاروق اور محمد فیضان کے طور پرہوئی ہے۔دریں اثناء ضلع ریاسی میں ارناس-ریاسی روڈ پر بابا موڑ کے مقام پر ایک منی بس کے دریائے چناب میں گرنے سے سات افراد زخمی ہو گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0