پیر‬‮   23   ستمبر‬‮   2024
 
 

امشی پورہ جعلی مقابلہ مقدمے کو پوری طرح منطقی انجام تک پہنچایا جائے، محبوبہ مفتی

       
مناظر: 296 | 8 Mar 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ شوپیاں امشی پورہ مقابلہ کیس کو پوری طرح سے منطقی انجام تک پہنچایا جانا چاہیے۔ انہوںنے متاثرہ خاندانوں کے افراد کے لیے سرکاری ملازمتوں کا بھی مطالبہ کیا۔بھارتی فوجیوں نے جولائی 2020میں ضلع شوپیاں کے علاقے امشی پورہ میں راجوری کے رہائشی تین مزدوروں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا تھا۔
محبوبہ مفتی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے خواہ وہ پتھری بل ہو یا مژھل جعلی مقابلہ ہر ایک کے بارے میں پہلے یہی کہا گیا کہ کارروائی ہوگی، لیکن آخر کار کچھ نہیں ہوا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ امشی پورہ میں بے دردی سے قتل کیے گئے تین بے گناہ مزدوروں کو انصاف ملے گا۔
محبوبہ مفتی نے کپواڑہ کے کنن پوشپورہ گاو¿ں کے رشید ڈار کے خاندان کے کسی فرد کو بھی سرکاری نوکری اور معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا جنہیں بھارتی فوجیوں نے حال ہی میں زیر حراست شہید کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گو کہ ہمیں انصاف کی کوئی توقع نہیں لیکن لیکن میں پھر بھی کہوں گی کہ اس واقعے کی بھی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0