سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما محمد اقبال میر نے ممتاز آزادی پسند رہنماء اور جموں وکشمیر محاذ آزادی کے بانی رکن صوفی محمد اکبر کوانکی 35ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صوفی محمد اکبر کا 14 دسمبر 1987کو انتقال ہوگیا تھا۔محمد اقبال میر نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ صوفی محمد اکبر اپنی وفات تک خود کو جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے وقف کر رکھا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ صوفی اکبر کے مشن کو پورے جوش و جذبے کے ساتھ اسکے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا۔