جموں (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جموں کے ضلع راجوری میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے مراد پور کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔