جمعرات‬‮   5   دسمبر‬‮   2024
 
 

جیل کے دروازے کھلے ، نوکریوں کے دروازے بند ، کشمیری نوجوان نگرانی کے عمل سے تنگ آچکے ہیں:محبوبہ مفتی

       
مناظر: 696 | 14 Dec 2022  

 

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک )  مقبوضہ کشمیر کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کیلئے جیلوں کے دروازے تو کھلے ہیں تاہم نوکریوں کے دروازوں کو بند کیا گیا ہے۔
اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو مزید مایوسی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے،جبکہ نوجوان پہلے ہی نگرانی کرنے کے عمل سے تنگ آچکے ہیں۔ملازمین کو آئے دن نوکریوں سے برطرف کیا جا رہا ہے او کارباری افراد کے خلاف چھاپے مارے جا رہے ہیں،جبکہ نوجوانوں کی پکڑ دھکر جاری ہے اور انکی نگرانی کی جا رہی ہے۔

محبوبہ نے تاہم کہا کہ اس کے باوجود جموں کشمیر میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ4برسوں سے جموں کشمیر میں تاریخ کی بدترین دھاندلیاں سامنے آئیں۔

سابق وزیر اعلی نے کہا2019 کے بعد جموں کشمیر میں بھرتی عمل میں دھاندلیاں نہیں ہوئی بلکہ دانستہ طور پر کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان محنت کرکے امتحانات میں شرکت کرتے ہیں اور پھر پتہ چل جاتا ہے کہ اس میں دھاند لیاں ہوئیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0