جمعرات‬‮   5   دسمبر‬‮   2024
 
 

سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے ، خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرے،بلاول بھٹو زرداری

       
مناظر: 303 | 15 Dec 2022  

نیویارک (نیوز ڈیسک )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر اپنی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے خطے میں امن کے فروغ کیلئے اپناکردار ادا کرے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل میں بین الاقوامی امن اور سلامتی اصلاح شدہ کثیرالجہتی کے موضوع پرکھلی بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک ایسا ایجنڈا آئٹم ہے جو اب بھی حل طلب ہے ۔ ہم اسے ایک کثیر القومی ایجنڈا مانتے ہیں اور اگر آپ کثیرالجہتی ادارے اور اس کونسل کی کامیابی دیکھنا چاہتے ہیں، تو یقینا آپ اس عمل میں مدد کر سکتے ہیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ جب کشمیر کا سوال ہو تو ثابت کریں کہ کثیرالجہتی کامیاب ہو سکتی ہے، ثابت کریں کہ سلامتی کونسل کامیاب ہو سکتی ہے اور خطے میں امن قائم کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کو مزید جمہوری بنانے سے اس ادارے کو بااختیار بنایا جا سکے گا اور اسے کام کرنے کا اخلاقی اختیار ملے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کے مقاصد کو پورا نہیں کرتا ہے کہ وہ سلامتی کونسل میں مزید اراکین کو شامل کرے اور اس کی ویٹو کی طاقت کو بڑھا دے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا کی توجہ موسمیاتی تبدیلی، جوہری خطرات ، دہشت گردی، مہاجرین اور نقل مکانی، قحط اور بھوک جیسے متعدد عالمی خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے پر مرکوز ہونی چاہیے جن کا ہم سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ہی ہمیں انتہا پسندی اور نسلی اور مذہبی عدم برداشت کے نظریات کا مقابلہ کرنا چاہیے جس میں اسلامو فوبیا بھی شامل ہے جو بعض ممالک میں کمزور اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک اور تشدد، اور یہاں تک کہ نسل کشی کے خطرات بھی پیدا کرتا ہے۔وزیرخارجہ بلاول نے کہا کہ کثیرالجہتی کی بنیاد اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت لوگوں کا حق خود ارادیت، طاقت کا عدم استعمال، ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت اور ان کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت جیسے بنیادی اصولوں کی ہمہ گیر اور مستقل پاسداری پر ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو کثیرالجہتی کو تقویت دینے اور بین الاقوامی تعلقات میں مساوات اور انصاف کو بڑھانے میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تمام اہم اداروں: جنرل اسمبلی، سلامتی کونسل، اقتصادی اور سماجی کونسل، انسانی حقوق کونسل، بین الاقوامی عدالت انصاف، سیکرٹری جنرل اوراقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ کو بااختیار بنانا اور انہیں موثر طریقے سے استعمال کرنا بہت ضروری اور ناگزیر ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0