ہفتہ‬‮   14   ستمبر‬‮   2024
 
 

تنازعہ کشمیر حصول اقتدار کی جنگ نہیں بلکہ کشمیرکو بھات کے قبضے سے آزادکرانے کا مسئلہ ہے

       
مناظر: 321 | 18 Dec 2022  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ نے کہاہے کہ تنازعہ کشمیر حصول اقتدار کی جنگ نہیں بلکہ کشمیرکو بھات کے غیر قانونی قبضے سے آزادکرانے کا مسئلہ ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات امتیاز وانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں بھارتی تحقیقاتی اداروں کی طر ف سے جماعت اسلامی سمیت آزاد پسند رہنمائوں اورکارکنوں کے گھروں اور دیگر املاک کو ضبط کرنے کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت ایک طرف کشمیری نوجوانوں کو قتل ،گرفتار اور لاپتہ کر رہا ہے اوردوسری طرف مزاحمتی رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں کو ضبط کر کے انکے حوصلے پست کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی ، غیر قانونی گرفتاریوں، خواتین کی بے حرمتی اور گھروں اور دیگر املاک کی توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام اپنے پیدائشی حق ،حق خود ارادیت کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ مقصد کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ امتیاز وانی نے کہاکہ کل جماعتی حریت کانفرنس آزادی پسند کشمیری عوام کی نمائندگی کرتی ہے اور وہ بھارتی جبرو استبداد کے باوجود تحریک آزادی کشمیر کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے شہدائے کشمیر کوشاندار خراج عقیدت پیش کیا اوربھارتی جیلوں اور عقوبت خانوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں ، کارکنوں اور نوجوانوں کے عزم و ہمت کو سلام پیش کیا۔انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، غلام احمد ، نعیم احمد خان، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال، ایاز محمد اکبر، فاروق احمد ڈار اور شاہد الاسلام سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند تمام حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔امتیاز وانی نے چوہدری غلام عباس کی برسی پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر کی تحریک آزادی کا چمکتا ہوا ستارہ ہیںجن کا مشن پاکستان کے ساتھ جموں و کشمیر کا الحاق تھااورجس کے لیے انہوں نے آخری سانس تک جدوجہد کی ۔
دریں اثناء حریت آزادکشمیر کے پارٹی نمائندوں قاضی عمران اور خالد شبیر نے بھی ایک مشترکہ بیان میں چوہدری غلام عباس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنا سب کچھ پاکستان کی محبت میں قربان کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0