اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم روکنے کیلئے کردار ادا کرے، احسن اونتو

       
مناظر: 325 | 21 Dec 2022  

جموں (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی طور زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس ہیومن رائٹس کے زیر حراست چیئرمین محمداحسن اونتو نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔
محمد احسن اونتو نے جموں کی کوٹ بھلوال جیل سے اپنے ایک پیغام میں جموں خطے کے ضلع راجوری میں ایک فوجی کیمپ کے باہر حال ہی میں دو شہریوں سریندر کمار اور کمل کمار کی ہلاکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ عالمی برادری کے لیے چشم کشا ہے کہ بھارت کس بہیمانہ طریقے سے مقبوضہ علاقے میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام کر رہا ہے۔
احسن اونتو نے نشاندہی کی کہ رواں برس کے دوران مختلف تھانوں میں 948 ایف آئی آر درج کی گئیں جن کے تحت حریت رہنماؤں، انسانی حقوق کے محافظوں، صحافیوں، مذہبی علماءاور پی ایچ ڈی سکالرز سمیت سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے 281 افراد صرف کوٹ بھلوال جیل میں بند تھے اور ان میں سے زیادہ تر کے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 28 جون 2022 سے 17 دسمبر تک 182 کشمیریوں کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لے کر جموں کی جیلوں سے نئی دہلی، ہریانہ، گوا، اتر پردیش اور راجستھان کی جیلوں میں منتقل کیا گیا۔
احسن اونتو نے عالمی انسانی حقوق سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0