بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کانگریس بی جے پی کے جعلی بیانیہ اور تقسیم کی پالیسیوں کو شکست دیگی ، وقار رسول وانی

       
مناظر: 253 | 18 Aug 2023  

 

جموں 18اگست (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس کشمیر شاخ کے صدر وقار رسول وانی نے کہا ہے کہ کانگریس بھارتیہ جنتا پارٹی کے جعلی بیانیہ ، سیاسی استحصال اور تقسیم کی پالیسیوں کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وقار رسول وانی نے بانیہال میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے عوام کی خدمت کی ہے اور وہ جمہوری اداروں کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی جو کہ اقتدار کی ہوس میں مودی حکومت کا اولین ہدف بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ بی جے پی حکومت یہ بلند وبانگ دعوے کر رہی ہے کہ جموں و کشمیر ترقی کر رہا ہے اور لوگ خوش ہیں تاہم اسکے دعوے مقبوضہ علاقے کی زمینی صورتحال کے برعکس ہیں ۔انہوں نے کہاکہ درحقیقت کشمیری عوام کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے اورانہیں معاشی بدحالی اور شدیدبے روزگاری کا سامنا کرنا۔وقار رسول وانی نے کہا کہ جموں و کشمیر کوبیوروکریٹس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، جو کشمیرمیں ترقی کے دعوے کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ لوگوں کی بات نہیں سنی جا رہی ہے اوران کی شکایات دور نہیں کی جارہی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0