جمعرات‬‮   19   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی سیرپ پینے سے ہلاکتیں ، دوران تحقیق شرمناک انکشافات سامنے آگئے

       
مناظر: 798 | 19 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی فارماسیوٹیکل کمپنیاں موت بانٹنے لگیں ، ازبکستان میں ہندوستانی فارماسیوٹیکل کمپنی کے خلاف تفتیش کے دوران شرمناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورامیکس نامی کمپنی کے بھارتی نژاد سی ای او نےاپنے ہی ملک کی کمپنی میریون بائیو ٹیک سے کھانسی کے غیرمعیاری سیرپ کا ٹھیکہ کیا اور زیادہ منافع کی ہوس میں کمپنی نے سیرپ میں کیڑے ماردوائی میں استعمال ہونے والے اجزا ڈال دیے۔ سی ای او کورامیکس پرتارسنگھ نے رشوت دینے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ یہ سیرپ ازبکستان بھیجنے کیلئے 33ہزارڈالر رشوت دے کر کوالٹی ٹیسٹ بھی معاف کروا لیا۔ ازبک حکام کےمطابق کورامیکس کمپنی نے ٹیکس فراڈ کیلئے سیرپ کی قیمت بھی زیادہ ظاہرکی ۔ دسمبر 2022 میں کھانسی کے سیرپ کے استعمال سے ازبکستان میں 65بچوں کی اموات ہوئی تھی۔ یاد رہے اسکینڈل منظرعام پرآنے کے بعد امریکہ، یورپی یونین اور دیگر کئی ممالک نے ہندوستانی کمپنی میریون بائیو ٹیک کا لائسنس معطل کر دیا تھا ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0