اتوار‬‮   14   ستمبر‬‮   2025
 
 

وزیراعظم آزادکشمیر نے بجلی کے بلوں میں اضافے پر عملدرآمد روک دیا

       
مناظر: 694 | 22 Aug 2023  

 

مظفر آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے بجلی کے بلوں میں اضافےپرعملدرآمد روک دیا۔ نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق آزاد کشمیر میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں جس کے بعد عوام کی جانب سے سول نا فرمانی کی تحریک شروع کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، عوام کی جانب سے بلوں کو جلانے اور سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کے اعلان کے بعد وزیر اعظم چوہدری انوار الحق حرکت میں آگئے، جس کے بعد وزیر اعظم نے بجلی کے بلوں میں اضافے پر عملدرآمد روک دیا ہے۔وزیراعظم نے بجلی کے بلوں میں اضافے پر عملدرآمد روک کر سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار نور کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی۔