سرینگر 22 اگست (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔ بھارتی فوج اورپیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے اسلام آباد، کولگام، پلوامہ، کپواڑہ، پونچھ اور راجوری اضلاع کے مختلف علاقوں میں آزادی پسند کارکنوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں ۔اس سے قبل بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں 2 نوجوانوں کو شہید کردیاتھاجبکہ ایک اس کارروائی میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیاتھا ۔