منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر:بھارتی حکومت نے سینٹرل ریزرپولیس فورس کو جدید ترین بکتر بند گاڑی سے لیس کر دیا

       
مناظر: 519 | 22 Aug 2023  

 

سرینگر 22 اگست (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صورتحال معمول پر آنے کے مودی حکومت کے بیانیہ کے برعکس،بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کے جذبہ حریت کوکمزور کرنے کیلئے اپنی سینٹرل ریزرو پولیس فورس میں جدید ترین بکتر بند گاڑی کو شامل کیا ہے ۔ ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ بکتر بند گاڑی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن اور ٹاٹا موٹرز نے مشترکہ طور پر بنائی ہے جس میں بارہ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجودہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بکتر بندگاڑی زمین اور پانی دونوں جگہوں پر قابل استعمال ہے اور اسے جدید ترین مواصلاتی نظام سے لیس کیاگیا ہے۔ سرکاری عہدیدار نے مزید کہا کہ بکتر بند گاڑی کی جدید ترین صلاحیت اسے ان علاقوں تک پہنچنے کے قابل بناتی ہیں جہاں دوسری گاڑیاں پہنچ نہیں سکتیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اس بکتر بند گاڑی کی شمولیت سے سینٹرل ریزروپولیس فورس کی مقبوضہ علاقے میں صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0