منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزاد کو دبانے کیلئے طاقت کاوحشیانہ استعمال کر رہاہے

       
مناظر: 211 | 22 Aug 2023  

 

سرینگر 22 اگست (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اورتنظیموں نے کشمیری عوام کی اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے منصفانہ جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت کی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ئوںغلام محمد خان سوپوری، نور محمد فیاض، تحریک حریت جموں وکشمیر، جموں وکشمیر نیشنل فرنٹ، جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ کے چیئرمین جمیل احمد، جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین الطاف احمد بٹ اور جموں و کشمیر پیرپنچال موومنٹ نے اپنے الگ الگ بیانات میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیاہے کہ مقبوضہ علاقے میں تعینات دس لاکھ بھارتی قابض افواج جوسڑکوں اور گلیوں میں گشت کر رہی ہیں ،کشمیریوں کو اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھنے سے روکنے میں مکمل طورپر ناکام ہو گئی ہے ۔ کشمیریوں کے اس ناقابل تنسیخ حق کی ضمانت اقوام متحدہ نے اپنی متعلقہ قراردادوں میں فراہم کی ہے ۔ بیانات میں کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس کے محاصرے پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بنیادی حقوق سے محرومی کے باوجود استصواب رائے اور آزادی کے حقیقی مطالبے کی زبردست عوامی حمایت نے بھارتی قابض افواج، خفیہ ایجنسیوں اور کٹھ پتلی حکومت کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج اورقابض انتظامیہ کی طر ف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے میں مدد کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0