منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر،سوپور قصبہ میں پراسرار آتشزدگی، 6رہائشی مکانات جل کر خاکستر

       
مناظر: 942 | 22 Aug 2023  

 

سرینگر22اگست(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے قصبے سوپور میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں کم سے کم6 رمکانات جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب قصبہ کے علاقے شاہ آباد میں ایک مکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے کچھ ہی دیر میں دیگر گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آگ لگنے سے 6مکانوں کے علاوہ لاکھوں روپے کی املاک بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔تاہم آگ لگنے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ مقامی لوگوں نے قابض حکام سے متاثرہ خاندانوں کو مالی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ علاقے میں مکانوں اور دیگر املاک کی تباہی بھارتی قابض افواج اور آر ایس ایس، بی جے پی، وی ایچ پی کے نظریات سے وابستہ ایجنٹوں کی بزدلانہ کارروائی ہے جس کا مقصد کشمیری عوام کی معیشت کو کمزور کرنا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0