بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

ایشوریا رائے جیسی آنکھیں چاہئیں تو مچھلی کھائیں، بھارتی رہنما کے ٹوٹکوں پر کڑی تنقیداور میمز کا طوفان

       
مناظر: 835 | 23 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر وجے کمار گاوت کا کہنا ہے کہ جو لوگ باقاعدگی سے مچھلی کھاتے ہیں ان کی آنکھیں بالی ووڈ کوئین ایشوریا رائے بچن کی طرح خوبصورت ہوتی ہیں۔ بھارتی سیاسی رہنما کی ضلع نندربار میں ماہی گیروں کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممتاز ایم ایل اے وجے کمار گاوت نے کہا کہ جو لوگ روزانہ کی بنیاد پر مچھلی کھاتے ہیں ان کی جلد چمکدار اور ان کی آنکھیں ایشوریا رائے بچن کی طرح خوبصورت ہوتی ہیں اگر کوئی آپ کی طرف دیکھے گا تو وہ شخص (آپ کی طرف) متوجہ ہو جائے گا۔ 68 سالہ وزیر نے دوران خطاب کہا کیا میں نے آپ کو ایشوریہ رائے کے بارے میں بتایا کہ وہ منگلورو میں سمندری ساحل کے قریب رہتی تھیں۔ وہ روزانہ مچھلی کھاتی تھی۔ کیا آپ نے ان کی آنکھیں دیکھی ہیں، آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کی آنکھیں ان کی جیسی ہوں؟ انہوں نے مزید کہا کہ مچھلی میں ایک خاص قسم کا تیل ہوتا ہے، جو آپ کی جلد کو ہموار اور چمکدار بناتا ہے۔ دوران خطاب انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ بھی اپنی ظاہری شکل کو بہتر بنانے اور دل جیتنے کے لئے مچھلی کو اپنی غذا میں شامل کریں۔ مہاراشٹرا کے قبائلی بہبود کے وزیر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے باعث انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اثنا نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رکن اسمبلی امول مٹکری نے کہا کہ وزیر کو ایسے غیر سنجیدہ تبصرے کرنے کے بجائے قبائلیوں کو درپیش مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔ بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے نے کہا کہ میں روزانہ مچھلی کھاتا ہوں، میری آنکھیں ایسی ہو جانی چاہئیں (ایشوریہ رائے جیسی)، میں گاویت صاحب سے پوچھوں گا کہ کیا اس پر کوئی تحقیق ہے۔ وزیر وجے کمار گاوت کی جانب سے ایشوریا رائے بچن کی آنکھوں پر تبصرے کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث ہے اور صارفین دلچسپ جملے بازی کررہے ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0