منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

دفعہ370 کی منسوخی مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت پر ”غیر آئینی “حملہ تھا، تاریگامی

       
مناظر: 999 | 23 Aug 2023  

 

سرینگر23 اگست (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ دفعہ370 کی منسوخی علاقے کی خصوصی حیثیت پر ”غیر آئینی“ حملہ تھا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یوسف تاریگامی نے کولگام میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ (2019) کو چیلنج کرنے والی ہماری پارٹی کی درخواست کی سماعت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وکیل نے 05 اگست 2019 کو کیے گئے یکطرفہ اور غیر قانونی فیصلے کے خلاف مضبوط دلائل پیش کیے۔ محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ ہم احسانات نہیں چاہتے، بس ا±س چیز کی واپسی چاہتے ہیں جو ہمارا حق ہے ۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ بھارتی سپریم کورٹ وہ سب بحال کر دے گی جو غیر قانونی طور پر چھین لیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0