منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال دنیا کی فوری توجہ کی متقاضی ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس

       
مناظر: 690 | 23 Aug 2023  

 

سرینگر 23 اگست (نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال دنیا کی فوری توجہ کی متقاضی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس، محمد شفیق لون، زمردہ حبیب، چوہدری شاہین اقبال، غلام نبی وار اور حکیم عبدالرشید نے اپنے بیانات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری ریاستی دہشت گردی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کے اہلکار محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران کشمیری نوجوانوں کو بلا وجہ گرفتار کررہے ہیں ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت حق پر مبنی کشمیریوں کے مطالبے کو طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت مقبوضہ علاقے میں پبلک سیفٹی ایکٹ اور یواے پی اے جیسے کالے قوانین کے ذریعے ہر اختلافی آواز کو دبانے کی کوشش کی رہی ہے ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے کہا کہ مودی حکومت نے اظہار رائے کی آزادی کے حق اورآزادی صحافت سمیت کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت اپنا سامراجی رویہ ترک کرے، مقبوضہ جموں وکشمیر کے زمینی حقائق کو تسلیم کرے اور تنازعہ کشمیر کو حل کرے۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے مسئلہ کشمیر کو اپنی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0