بدھ‬‮   30   جولائی   2025
 
 

کراچی سے بھارتی جاسوس اوراسکامقامی سہولت کار گرفتار ، دوران تفتیش ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں 

       
مناظر: 718 | 23 Aug 2023  

 

کراچی 23 اگست (نیوز ڈیسک ) کراچی پولیس اور حساس ادارے نے کراچی میں لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک بھارتی جاسوس اور اسکے ایک مقامی سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حساس ادارے اورکراچی پولیس نے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے ایک بھارتی جاسوس اور اسکے مقامی سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان سے 2بھارتی پاسپورٹ، ایک پستول بمعہ رائونڈز، 5 لاکھ ایرانی کرنسی، جعلی جیولری بکس، 6 موبائل فونز، 1 ٹیبلٹ اور دیگر کاغذات برآمد ہوئے ہیں ۔بھارتی جاسوس کی شناخت اکھل دیو ولد مدھو سدھاناں جالیکھا اوراسکے مقامی سہولت کارکی شناخت ظہور احمد ولد امام بخش کے طورپرہوئی ہے۔ملزمان کو کلاکوٹ پولیس اسٹیشن کی حدود سے گرفتار کیا گیا، ملزم اکھل دیو بھارتی جاسوس ہے جو کہ پاکستان کی مختلف اہم اور حساس تنصیبات کی جاسوسی کر رہا تھا۔ دونوں ملزمان سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور بڑے انکشافات متوقع ہیں جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی حساس اداروں نے ملک میں دہشتگردی کا نیٹ ورک چلانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکو 3مارچ 2016کو چمن کے علاقے ماشخیل سے گرفتار کیا تھا۔کلبھوشن سدھیر یادیو بھارتی نیوی کا کمانڈر رینک کا حاضر سروس آفیسر تھاجو حسین مبارک پٹیل کے نام سے پاکستان میں دہشتگردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا ۔ 53سالہ جاسوس کلبھوشن یادیو 2003سے بھارتی ایجنسی را کیلئے پاکستان میں منظم دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث تھا، کلبوشن 2003میں ایران کی بندرگاہ چاہ بہار میں جعلی پاسپورٹ پر داخل ہوا تھا اور پاکستانی حساس اداروںنے 9سال کی کوششوں کے بعداسے ٹریپ کیاتھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0